1. ناقابلِ تبدیلی ڈبل انٹری جنرل لیجر اور 100% درست پیسوں کا حساب
عام سافٹ ویئر میں اعشاریہ (Floating-point) کے حساب سے ہزاروں بلوں میں ٹیکس اور ڈسکاؤنٹ کے بعد پیسوں کا فرق آ جاتا ہے۔ سید پی او ایس تمام رقوم کو مکمل انٹیجر (پیسہ، ہلالہ، فلس) میں شمار کرتا ہے اور اس کا کھاتہ Append-Only ہے: یعنی ایک بار بننے والا بل چوری چھپے مٹایا نہیں جا سکتا، بلکہ واپسی یا کینسل ہونے پر باقاعدہ ریورسل انٹری اور کیشیئر کا نام ریکارڈ ہوتا ہے۔
- ہر بل پر خودکار دوہری انٹری: ایک طرف سیلز اور ٹیکس، اور دوسری طرف قیمتِ خرید (COGS) اور اسٹاک کی مالیت میں فوری کمی۔
- دکان کے روزمرہ اخراجات (کرایہ، بجلی، چائے، شاپنگ بیگز، کرایہ باربرداری) درج کرنے کا آسان واؤچر سسٹم جو سیدھا خالص منافع (Net Profit) میں سے منہا ہوتا ہے۔
Leg 1 (Revenue): Dr. Cash / Card / Khata 1,150.00 | Cr. Sales Revenue 1,000.00 + Cr. Output VAT/Tax 150.00
Leg 2 (COGS): Dr. Cost of Goods Sold 720.00 | Cr. Inventory Asset 720.00 ==> Instant Gross Profit = 280.00ڈیٹابیس میں محفوظ ہونے سے پہلے سافٹ ویئر تصدیق کرتا ہے کہ کل ڈیبٹ اور کل کریڈٹ سو فیصد برابر ہیں۔

